Thursday, April 25, 2024

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عہدہ سنبھال لیا

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عہدہ سنبھال لیا
December 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عہدہ سنبھال لیا۔ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان بہت اہم ہے، ٹیم کا اعلان ہوچکا، کچھ لوگوں کا مؤقف ہے کہ ٹیم بھی تبدیل کریں، کارکردگی اگر اچھی ہو تو تبدیلی نہیں ہوتی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنا چاہتے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو روزگار ملے، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر کراچی والے کہتے تھے آپ میچز صرف لاہور میں کرائیں گے لیکن ہم نے سب سے پہلے میچز کراچی میں کرائے،،پشاور میں بھی انٹرنیشنل میچز کرائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے بھارت کے ساتھ میچزسے متعلق کہا کہ اپنی کمیٹی میں مشاورت اور حکومت کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

ٹویٹرپیغام میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمیں آنے والے دنوں میں بہت سا کام کرنا ہے اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔