Wednesday, April 24, 2024

پی سی بی میں بڑی تبدیلیاں، قومی سلیکشن کمیٹی ختم، چیف سلیکٹر عہدے سے فارغ

پی سی بی میں بڑی تبدیلیاں، قومی سلیکشن کمیٹی ختم، چیف سلیکٹر عہدے سے فارغ
December 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں، پی سی بی کی قومی سلیکشن کمیٹی کو ختم کر دیا گیا۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ بورڈ کی سلیکشن پالیسی بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی ختم کر نے کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں قومی سلیکشن کمیٹی، ویمن سلیکشن کمیٹی سمیت نئی سلیکشن پالیسی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں نئی سلیکشن پالیسی کے مطابق آزاد اور خود مختار سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ 2014 کے آئین کے مطابق ڈومیسٹک اسٹرکچر کی تبدیلی سے متعلق فیصلے کئے گئے، چیئرمین نجم سیٹھی فیصلوں کا اعلان کریں گے۔