Sunday, September 8, 2024

پی سی بی کا دو ہزار اکیس کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان

پی سی بی کا دو ہزار اکیس کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان
January 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے دو ہزار اکیس کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔

سال کی سب سے متاثر کن کارکردگی کا ایوارڈ شاہین شاہ آفریدی نے جیت لیا۔ حسن علی سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار پائے۔ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بابر اعظم نے جیتا۔ وسیم جونیئر ایمرجنگ اور صاحبزادہ فرحان ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے۔ ندا ڈار کو سال کی بہترین خاتون کرکٹر کا اعزاز ملا۔

پی سی بی ایوارڈز جیتنے پر کپتان قومی ٹیم بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور وسیم جونئیر خوش ہیں۔ بابر عظم کا کہنا ہے کوشش ہوتی ہے ہر شعبے میں کمزوریوں پر قابو پا کر بہتر کارکردگی دکھا ؤں۔ انگلینڈ میں 154 رنز کی اننگز بیسٹ رہی۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کوشش ہوتی پاکستان ٹیم کے لیے کارکردگی دکھاؤں۔ وسیم جونئیر کا کہنا ہے کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گا۔