Sunday, September 8, 2024

پی سی بی دو ہزار اکیس کے ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان ہو گیا

پی سی بی دو ہزار اکیس کے ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان ہو گیا
January 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی سی بی ایوارڈز 2021 کے لئے نامزدگیوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پانچ کیٹگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا۔

2021 میں شاہین شاہ آفریدی نے9 ٹیسٹ میچز میں 47 وکٹیں ، 6 ون ڈےانٹرنیشنل میں 8 وکٹیں اور 21 ٹی ٹونٹی میں 23 وکٹیں حاصل کیں۔

بابراعظم ایک بار پھر سب سے قیمتی کرکٹر  کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ بابر، فواد عالم اور حارث رؤف کو ایوارڈز کی دو،  دو کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا۔

محمد رضوان متاثرکن کارکردگی، ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے قیمتی کرکٹر کی کٹیگریز میں نامزد ہوئے۔ حسن علی متاثرکن کارکردگی، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سب سے قیمتی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے۔

فواد عالم  متاثرکن کارکردگی اور  ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہو گئے ۔ ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے ارشد اقبال، اعظم خان، محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

عالیہ ریاض ، انعم امین، فاطمہ اور ندا ڈار ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئیں۔ ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر  ایوارڈ کے لیے  آصف آفریدی، افتخار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حریرہ  اور طیب طاہر شامل ہوئے۔