Saturday, June 1, 2024

پی آئی اے کی کراچی سے پہلی حج پرواز روانہ

پی آئی اے کی کراچی سے پہلی حج پرواز روانہ
June 8, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پی آئی اے کی کراچی سے پہلی حج پرواز روانہ ہو گئی۔ پہلی پرواز سے آج صبح 291 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔

پہلی حج پرواز پی کے سیون فور تھری سے آج صبح دو سو اکانوے عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔ کراچی ائیر پورٹ ڈائریکٹر ایئر وائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین کو رخصت کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ عازمین حج کو پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں۔

حجاج کرام سے پاکستان کی سلامتی اور پی آئی اے کی ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی۔ پی آئی اے پانچ بڑے شہروں اسلام آباد ،کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچا رہی ہے۔ پی آئی اے اب تک تقریبا دو ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا چکی ہے۔

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن تین جولائی کو اختتام پزیر ہو گا جبکہ بعد از حج کی پروازیں چودہ جولائی سے شروع ہوں گی اور تیرا اگست تک جاری رہیں گی۔