Sunday, May 19, 2024

پی ڈی ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا ایک ایک جملہ توہین عدالت ہے، شاہ محمود

پی ڈی ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا ایک ایک جملہ توہین عدالت ہے، شاہ محمود
July 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پی ڈی ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا ایک ایک جملہ توہین عدالت ہے، ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود نے ردعمل میں کہا کہ عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بائیکاٹ کا کہا گیا، عدالتی فیصلہ مسترد کرنے والوں کو قوم مسترد کرد ے گی۔

انہوں نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ وزیرقانون خود دلائل دے رہا ہے، وزیرقانون کو آئینی طور پر روسٹرم پرنہیں جانا چاہئے، ان کے پاس کوئی دلائل ہے ہی نہیں۔ ہمارے دور کے وزیرقانون فروغ نسیم مستعفی ہوگئے تھے۔ بولے کہ ہم مطمئن ہیں کہ فیصلہ آئین وقانون اور ہمارے حق میں ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زردای خاندانوں کو آپس میں لڑانے میں ماہر ہیں، آصف زرداری نے دوبھائیوں کی راہیں جدا کردیں۔ عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے، میرے بیٹے زین قریشی نے اکیلے سب کو شکست دی۔