Saturday, May 4, 2024

پی ڈی ایم عوام سے خوفزدہ ہو چکی اور انتخابات سے فرار ہے، عمران خان

پی ڈی ایم عوام سے خوفزدہ ہو چکی اور انتخابات سے فرار ہے، عمران خان
December 31, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے پی ڈی ایم عوام سے خوفزدہ ہو چکی ہے اور انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔

ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود انتخابات نہ کرا کر الیکشن کمیشن نے خود کو حکومت کی بی ٹیم ثابت کیا۔ پی ٹی آئی ووٹ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔