Sunday, May 5, 2024

پی ڈی ایم کا ضمنی الیکشن میں نہ جانے کا زیادہ امکان ہے، رانا ثناء

پی ڈی ایم کا ضمنی الیکشن میں نہ جانے کا زیادہ امکان ہے، رانا ثناء
January 19, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ضمنی الیکشن میں نہ جانے کا زیادہ امکان ہے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ضمنی الیکشن میں نہ جانے کا زیادہ امکان ہے۔ دو ماہ کے الیکشن میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان 35 حلقوں سے الیکشن لڑیں یا 70 سے، اس بار کھلی چھٹی ہے۔

اس سے قبل لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔

رانا ثناء بولے کہ الیکشن کے لیے ہر وقت تیار ہیں، مریم نواز رواں ماہ پاکستان جائیں گی، نوازشریف بھی جلد پاکستان جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مریم کی قیادت میں کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔ پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ مسلم لیگ ن سے ہو گا۔