Sunday, September 8, 2024

پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی، وزیراعظم سے پہلے اسپیکر اور چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز

پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی، وزیراعظم سے پہلے اسپیکر اور چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز
January 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے وزیراعظم سے پہلے اسپیکر اور چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دیدی۔ 

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے سفارشات تیار کرلیں، جس میں وزیراعظم سے پہلے اسپیکر اور چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دی گئی۔

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ اُٹھانے اور ای وی ایم کو مسترد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ تحریک کی کامیابی کے لیے ناراضی دور کرکے پیپلز پارٹی کو ساتھ ملایا جائے گا۔

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پر حتمی فیصلہ 25 جنوری کو ہوگا۔