Friday, April 19, 2024

پی ایس ایل سیون، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے ہرادیا

پی ایس ایل سیون، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے ہرادیا
February 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیون میں کراچی کنگز کو ایک اور شکست ہو گئی، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے ہرادیا۔ کراچی کی پلے آف میں رسائی مشکل ہوگئی۔

پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کراچی کنگز کے لیے بھیانک خواب بن گیا، کراچی کنگز کو ایونٹ میں شکست کے بھنور سے نہ نکل سکی، مسلسل چھٹی شکست ،پلے آف میں رسائی مشکل ہو گئی۔

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی، 194 رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کی ٹیم 6 وکٹوں پر 138 رنز بنا سکی۔ کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم 59 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ شرجیل خان 14، جو کلارک 26 رنز بنا سکے۔ محمد نبی 15 رنز کے مہماں ثابت ہوئے۔

پشاور زلمی کے وہاب ریاض اور سلمان ارشاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہو ئے 6وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ حضرت اللہ زازئی 52 اور محمد حارث 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شعیب ملک نے 31 رنز بنا سکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کرس جارڈن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، پشاور زلمی کے محمد حارث میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔