Thursday, April 25, 2024

پی ایس ایل سیون، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چوبیس رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل سیون، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چوبیس رنز سے شکست دے دی
February 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چوبیس رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ سیون کا ایک اور سنسنی سے بھرپور میچ ہوا۔ پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔ پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچاسی رنز جوڑے۔ شعیب ملک اور حسین طلب نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ بین کٹنگ چھتیس اور محمد حارث انتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک سو اکسٹھ رنز تک محدود رہی۔ کوئٹہ گلیڈی کی جانب سے ول سمیڈ نے 99 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے 3 ، سلمان ارشد 2، لیونگ اسٹون، وہاب ریاض اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔