Thursday, April 18, 2024

پی ایس ایل سیون، لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں شکست

پی ایس ایل سیون، لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں شکست
February 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیون میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستان سپر لیگ سیون میں لاہو ر کا ایک بار پھر دمادم مست قلندر لیگ کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز دس پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان اور کامران غلام کی نصف سنچریوں کی بدولت 142 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

کامران غلام 55 رنز بنا کر ناقابل شکست ہے۔ فخر زمان نے چھ چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ عبد اللہ شفیق 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ نے کوئٹہ کے بلے بازوں کے اوسان خطا کر دئیے۔ شاہین شاہ نے پہلے ہی اوور میں جیسن روئے اور جیمز وینس کو آؤٹ کیا اور کوئٹہ کو پریشر میں ڈال دیا۔

کوئٹہ کے افتخار احمد کی 52 رنز کی اننگز رائیگاں چلی گئی۔ احسان علی 8، کپتان سرفراز احمد 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔