Saturday, May 4, 2024

پی ایس ایل سیون کی آج افتتاحی تقریب، ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کا ٹاکرا ہوگا

پی ایس ایل سیون کی آج افتتاحی تقریب، ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کا ٹاکرا ہوگا
January 27, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آج سے آغاز ہوگا، افتتاحی تقریب شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں مختلف گلوکار اور فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چوکے اور چھکوں کی آج سے برسات ہوگی، بولرز بھی خوب وکٹیں اڑائیں گے۔ ملکی اور غیرملکی کھلاڑی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے۔ کورونا ایس او پیز کے ساتھ صرف 25 فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

سکیورٹی فورسز بھی الرٹ ہیں، کھیل اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف منصوبہ بنالیا۔ مجموعی طور پر پانچ ہزار چھ سو پچاس اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔ سکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم، ہوٹلز اور روٹس سمیت دیگر اہم مقامات پر فرائض انجام دیں گے۔ اونچی عمارتوں پر ماہرنشانہ باز تعینات ہونگے۔ حکام کے مطابق سرشاہ سلیمان روڈ کے علاوہ تمام شاہراہیں ٹریفک کے لئے کھلی رہیں گی۔