Saturday, May 11, 2024

پی ایس ایل سیون، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہرا کر پہلی کامیابی سمیٹ لی

پی ایس ایل سیون، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہرا کر پہلی کامیابی سمیٹ لی
February 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیون میں کراچی کنگز نے پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔

کفر ٹوٹا خد ا خدا کر کے، وسیم اکرم کی ڈانٹ اثر دکھا گئی۔ کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیون میں مسلسل آٹھ شکست کے بعد آخر کار جیت کا مزہ چکھ لیا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم ایک سو پچاس رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کرپائی۔ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز اتنہائی مایوس کن رہا، جلد اہم وکٹیں گر گئیں۔

محمد حفیظ 33 اور ڈیوڈ ویزے نے 31 رنز بنائے۔ کراچی کے میر حمزہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے پہلے کراچی کنگز کی ٹیم نے 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ بابر اعظم 39، قاسم اکرم 26 رنز بنا کر نمایان بلے باز رہے، جو کلارک 4، شرجیل خان 2، محمد نبی اور عماد وسیم 8، 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کے راشد خان اور زمان خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز کے میر حمزہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔