Thursday, March 28, 2024

پی ایس ایل سیون کا پہلا ایلیمینیٹر، اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل سیون کا پہلا ایلیمینیٹر، اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست
February 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل سیون کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

اسلام یونائیٹڈ نے 170 رنز کا مقررہ ہدف 19.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ایلکس ہیلز نے 49 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

اعظم خان نے 22 گیندوں پر 28 رنز، شاداب خان نے 17 گیندوں پر 22 جبکہ فہیم اشرف نے 13 گیندوں پر 19 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشد نے 4 اوورز میں 31 عوض 3، خالد عثمان اور بینی ہاول نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 169 رنز بنائے۔ کامران اکمل 58، شعیب ملک 55، حسین طلعت 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

حسن علی نے 3، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔