Saturday, May 18, 2024

پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن، پلاٹینیم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کو پک کر لیا

پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن، پلاٹینیم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کو پک کر لیا
December 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی۔ پلاٹینیم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کو پک کرلیا۔

کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں

کی ڈرافٹنگ کی گئی۔ ڈیفنس گالف کنٹری کلب میں رنگا رنگ تقریب میں پہلے مختلف فرینچائزز نے پلاٹینیم کیٹگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

پلاٹینیم کیٹگری کی پہلی پک میں لاہور قلندرز نے فخر زمان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وانندوہسارنگا، نسیم شاہ، ملتان سلطانز نے ڈیوڈ ملر، کراچی کنگز نے میتھیو ویڈ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز اور  پشاور زلمی نے بھنوکا راجا پکسا کا انتخاب کیا۔

اسی کیٹگری کی دوسری پک میں پشاور زلمی نے رومن پوویل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے رحمان اللہ گرباز، کراچی کنگز نے عمران طاہر اور ملتان سلطانز نے جوش لٹل کا انتخاب کیا۔

ڈائمنڈ کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فضل حق فاروقی، پشاور زلمی نے مجیب الرحمان، لاہور قلندر نے حسین طلعت ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اوڈین اسمتھ ، کراچی کنگز نے جیمز ونسی اور لاہور قلندرز نے حسین طلعت کا انتخاب کیا۔

پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں دانش عزیز جبکہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گولڈ کیٹیگری میں احسان علی کا انتخاب کر لیا۔