Monday, May 6, 2024

پی ایس ایل ایٹ، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل ایٹ، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی
March 12, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) - پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) ایٹ کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 166 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف 38 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، رحمٰن اللہ گُرباز 33، کپتان شاداب خان 25 رنز بناکر قابل ذکر رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے خرم شہزاد اور سفیان مقیم نے 3، 3 جبکہ عامر جمال اور جیمز نیشم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔ اوپنر محمد حارث نے 39 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 79 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، بھانوکا راجا پاکسے 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3 جبکہ شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور زلمی کے اوپنر محمد حارث کو 179 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔