Friday, March 29, 2024

پی ایس ایل ایٹ، پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست

پی ایس ایل ایٹ، پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست
March 7, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈٰی (92 نیوز) - پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایٹ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم 208 رنز ہدف کے جواب میں 19.4 اوورز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ حسین طلعت 63 اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فخر زمان 11، عبداللہ شفیق7 اور سکندر رضا 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاویز عرفان اور سیم بلنگز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ارشد اقبال اور وہاب ریاض نے 3، 3 جبکہ عضمت اللہ عمرزئی نے 2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کی ٹیم 207 رنز بناکر 19.3 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی۔

اوپنر صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان بابراعظم نے بھی نصف سنچری سکور کی، وہ 41 گیندوں پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ٹوم کولر 36، محمد حارث اور روومین پاؤل 9، 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، حسیب اللہ خان 12، امیر جمال 5، ارشد اقبال ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عضمت اللہ عمرزئی اور وہاب ریاض بغیر کھاتہ کھولے چلتے بنے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، حارث رؤف، راشد خان اور زمان خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔