Friday, April 19, 2024

پی ایس ایل ایٹ، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل ایٹ، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دیدی
March 4, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ایس ایل ایٹ کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دیدی۔

ملتان سلطانز 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 159 رنز بناسکی، کیرن پولارڈ 39، محمد رضوان 30، شان مسعود 19، عثمان میر اور انور علی  17، 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کائلی روسو 12،خوشدل شاہ 10، ڈیوڈ ملر ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 3، حارث رؤف، زمان خان، سکندر رضا اور حسین طلعت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ سام بلنگز 54، عبداللہ شفیق 48، طاہر بیگ 17 اور ڈیوڈ ویزے 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کے احسان اللہ، کیرن پولارڈ، عباس آفریدی اور انور علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔