پی ایس ایل ایٹ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

راولپنڈی (92 نیوز) - پی ایس ایل ایٹ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔
کراچی کنگز نے ایک سو چونسٹھ رنز بنائے، گلیڈی ایٹرز نے ایک سو پینسٹھ رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، مارٹن گپٹل شاندار چھیاسی رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔