Wednesday, April 24, 2024

پی ایس ایل ایٹ کے شیڈول کا اعلان، میچز 4 مقامات پر ہوں گے

پی ایس ایل ایٹ کے شیڈول کا اعلان، میچز 4 مقامات پر ہوں گے
January 20, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان سپرلیگ کے سیزن آٹھ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ ملتان میں افتتاحی تقریب کے بعد 13 فروری سے آغاز ہوگا، چیئرمین پی سی بی کمیٹی نجم سیٹھی کہتے ہیں پی ایس ایل کے میچز چار مقامات پر ہوں گے۔

پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ پی ایس ایل ایٹ 13 فروری سے شروع ہوگی، لاہور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، افتتاحی میچ لاہورقلندر اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل چاروینیوز پر ہوگا، راولپنڈی میں 11، ملتان میں پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بولے پی ایس ایل کا نیا ترانہ بنایا جارہا ہے۔