Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل ایٹ، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل ایٹ، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دیدی
March 9, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) - پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) ایٹ کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دیدی۔

227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 107 رنز بناسکی اور اسے 119 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور قلندرز کی باؤلنگ کا اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی بھی بلے باز ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا، ارشد خان کی گھمتی گیندوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا۔

اوپنر ایلکس ہیلز اور حسن علی 18، 18 رنز، رحمن اللہ گرباز 15، کپتان شاداب خان 12، کولن منرو 11، مبصر خان 3، آصف علی 7، فہیم اشرف 4، محمد وسیم 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، فضل حق فاروقی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کے لیے نہ آسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد نے 4، زمان خان اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ ڈیوڈ ویزے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا، مقررہ 20 اوررز میں 5 وکٹوں پر 226 رنز کا مجموعہ تشکلیل دیا۔

اوپنر فخر زمان نے بھرپور لاٹھی چارج کرتے ہوئے سنچری مکمل کی، انہوں نے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی اننگز تراشی۔ کامران غلام 41 اور سیم بلنگ 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3 جبکہ حسن علی اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔