Thursday, April 18, 2024

پی ایس ایل ایٹ فائنل کا شیڈول تبدیل، 19 کے بجائے اب 18 مارچ کو ہوگا

پی ایس ایل ایٹ فائنل کا شیڈول تبدیل، 19 کے بجائے اب 18 مارچ کو ہوگا
March 16, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، فائنل میچ 19 کے بجائے اب 18 مارچ کو ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ پی ایس ایل 8 کے فائنل کے دوران بارش کا امکان ہے جس کے باعث پی سی بی اور فرنچائزز فکر مند ہیں کہ فائنل میں خلل نہ پڑے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے فائنل کو اچھا بنانے کے لیے پی ایس ایل کے فائنل کو ری شیڈولڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا فائنل اب 19 مارچ کے بجائے 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے لیے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹس 18 مارچ کو قابل استعمال ہوں گے۔