کراچی (92 نیوز) - پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) ایٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیڈ کے باؤلرز نے بری کارکردگی کے بعد شاندار کم بیک کیا، پشاور زلمی کو 156 رنز تک محدود کر کے اپنی ٹیم کیلئے جیت کی بنیاد رکھ دی۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد پشاور زلمی کے 6 کھلاڑی صرف 41 رنز کا اضافہ کرسکے۔ کپتان بابر اعظم کی 75 رنز کی اننگز بھی پشاور زلمی کو فتح نہ دلا سکی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے شاندار باؤلنگ کراتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 157 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں ہی 4 وکٹ پر پورا کر لیا۔ رحمٰن اللہ گرباز نے 31 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔