Monday, March 27, 2023

پی ایس ایل ایٹ، آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا ہوگا

پی ایس ایل ایٹ، آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا ہوگا
March 10, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پی ایس ایل ایٹ کے زبردست اور سنسنی خیز میچز جاری ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے مابین میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔ کرکٹ کے دیوانوں کو ہے میچ کا انتطار کہ آج میچ میں ز لمی فتح کا ٹائٹل اپنے نام کرے گی یا پھر سلطانز۔

پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی نے آٹھ میں سے چار میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس حاصل کئے ہیں جبکہ ملتان سلطانز نے بھی آٹھ میں سے چار میچوں میں فتح حاصل کی اور اس کے بھی آٹھ پوائنٹس ہیں۔ ملتان سلطانز کو رنز ریٹ پر پشاور زلمی سے برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں۔