Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل ایلیمینیٹر ون، پشاور زلمی کی 12 رنز سے فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ باہر

پی ایس ایل ایلیمینیٹر ون، پشاور زلمی کی 12 رنز سے فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ باہر
March 16, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (ویب ڈیس) - پی ایس ایل ایلیمینیٹر ون میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں پر 171 رنز تک محدود رہی۔ صہیب مقصود 60 اور ایلکس ہیلز 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان شاداب خان 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال اور سلمان ارشد نے 2،2 جبکہ عضمت اللہ عمرزئی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں  8 وکٹوں پر 183 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 39 گیندوں پر 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 23، حسیب اللہ 15 اور محمد حارث 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں، فضل حق فاروقی، فہیم اشرف، حسن علی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل ایٹ ایلیمینیٹر ٹو میں کل پشاور زلمی اور لاہور قلنررز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔