Saturday, July 27, 2024

پی ایم ہاؤس کی آڈیوز لیک کرنے والے دو ہیکر پکڑے گئے

پی ایم ہاؤس کی آڈیوز لیک کرنے والے دو ہیکر پکڑے گئے
October 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ایم ہاؤس کی آڈیوز لیک کرنے والے دو ہیکر پکڑے گئے۔ دونوں ہیکرز کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش جاری ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ہیکرز کو ملکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ ایک ہیکر کا تعلق راولپنڈی کی یونیورسٹی جبکہ دوسرے کا تعلق وسطی پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ دونوں ہیکرز کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے ہیکرز سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ہیکرز سے انکے ہینڈلرز بارے بھی تحقیقات کی جار ہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ہاوس میں تعینات سکیورٹی عملے سمیت ہیکرز کے دیگر لوگوں سے روابط بارے بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایف آئی اے حکام سے جب گرفتاری بارے پوچھا گیا تو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے کسی شخص کو گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔