لاہور (92 نیوز) - پی آئی اے لاہور اسٹیشن کے ایک سو تیرہ ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت ہو گئیں۔
ایف آئی اے لاہور نے فراڈ، دھوکہ دہی، ریکارڈ میں ردو بدل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔
جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے والوں میں 18 ایئرہوسٹسز شامل ہیں۔ اسسٹنٹ اور سپروائزر عہدے کے ملازمین کی ڈگریاں بھی جعلی نکلیں۔ ذرائع کے مطابق اسکینڈل میں ملوث ہونے پر ریکروٹمنٹ بورڈ کے افسروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
مقدمے کے مطابق ملک بھر سے 457 ملازمین جعلی اسناد کے حامل قرار پائے۔ جعلی ڈگری رکھنے والے پی آئی اے کے 113 ملازمین کا تعلق لاہور سے ہے۔ ایف آئی اے نے رواں سال اگست میں جعلی ڈگری سے ملازمت حاصل کرنے والے پی آئی اے کے 3 ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزمان میں زاہد رضا، منظور حسین اور وحید جمالی شامل ہیں۔