پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد (92 نیوز) - پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
پی آئی اے کے مطابق جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرایا، جس کے بعد آگ کی وارننگ آئی۔ پائلٹ نے ایک انجن بند کر کے طیارے کو لینڈ کرا دیا، سکھر سے اسلام آباد جانے والے طیارے میں 54 مسافر سوار تھے۔