Sunday, April 28, 2024

روسی صدر اور ٹرمپ میں ٹیلیفونک رابطہ‘ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر اتفاق

روسی صدر اور ٹرمپ میں ٹیلیفونک رابطہ‘ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر اتفاق
November 15, 2016
ماسکو  (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ۔ دونوں رہنماو¿ں کا دوطرفہ تعلقات کو تعمیری تعاون کی شکل دینے کے لیے کام کرنے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوٹن اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔ روسی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماو¿ں نے عالمی دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ مضبوط اور دیر پاتعلقات چاہتے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ باہمی احترام اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ اور پیوٹن نے ذاتی طور پر ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔