Friday, April 19, 2024

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر 126 ارکان سے زیادہ کے دستخط ہیں، رانا مشہود

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر 126 ارکان سے زیادہ کے دستخط ہیں، رانا مشہود
March 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) – رہنماء مسلم لیگ ن رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر 126 ارکان سے زیادہ کے دستخط ہیں۔ عمران خان اور عثمان بزدار کا جانا ٹھہر چکا۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرنے کے بعد حسن مرتضٰی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ارکان نے مل کر عدم اعتماد جمع کرائی، اراکین سے کئی دن پہلے دستخط کرالیے تھے۔

رانا مشہود نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد 200 سے زائدہ نمبرز سے کامیاب ہوگی۔ انہوں نے پنجاب میں پونے چار سال میں جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں کیا، پنجاب حکومت مافیاز کی سرپرستی کرتی رہی، اب ان سے حساب کا وقت آگیا۔

انشااللہ اپریل کے مہینے میں مرکز اور پنجاب کی یہ حکومتیں نہیں رہیں گی۔ کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آئے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار پوری قوم نے دیکھا۔

ہم مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام پہ مہنگائی کے بوجھ کو ختم کرنا ہے۔ شہباز شریف نے جیسے گڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کیے اس کے بعد میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ ان کا ایک ایک سکینڈل سامنے لائیں گے، ان کا کڑا احتساب ہوگا۔

لیگی رہنماء حسن مرتضیٰ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں کسی کا ہاتھ ہمارے سر پر نہیں ہے، ملکی تاریخ میں یہ پہلی عدم اعتماد جس کے پیچھے عوام ہیں۔ تحریک عدم اعتماد میں کسی کا ہاتھ ہمارے سر پر نہیں ہے، ملکی تاریخ میں یہ پہلی عدم اعتماد جس کے پیچھے عوام ہیں۔