Tuesday, August 16, 2022

پنجاب میں کل سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں

پنجاب میں کل سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں
May 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب میں انسداد پولیو مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

گزشتہ روز ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ میاں میر اسپتال پہنچے اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

ان کا کہنا تھا لاہور میں تقریبا 20 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے 6800 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

والدین سے گزارش ہے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے لازمی پلائیں۔

پنجاب بھر میں 2 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے

مہم میں ایک لاکھ 60 ہزار پولیو ورکرز شرکت کرینگے

سربراہ  حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام ڈاکٹر مختار کہتے ہیں پنجاب اکتوبر 2020 سے پولیو سے پاک ہے تاہم اسکے باوجود  کامیابی ابھی دور ہے

پاکستان، افغانستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ تک محنت کی ضرورت ہے۔

پانچ روزہ مہم میں  2 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو  انسدادپولیو  کےقطرے پلائے جائینگے

 انسدادپولیومہم میں ایک لاکھ 60 ہزار   ورکر  شرکت کرینگے