Thursday, April 25, 2024

پنجاب میں ایک رات میں بغیر وارنٹ گیارہ سو گھروں پر چھاپے مارے گئے، فواد چودھری

پنجاب میں ایک رات میں بغیر وارنٹ گیارہ سو گھروں پر چھاپے مارے گئے، فواد چودھری
May 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے پنجاب میں ایک رات میں گیارہ سو گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے بغیر وارنٹ گھروں میں داخل ہو کر خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔ خواتین سمیت چار سو سے زائد کارکن حراست میں لئے گئے۔ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایکس سروس مین اور سول اداروں سے ریٹائرڈ لوگ بھی پولیس گردی کا نشانہ بنے۔

فوادچودھری بولے اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ میجر کے گھر میں آدھی رات کو زبردستی داخل ہونے پر گھر والوں نے ڈاکو سمجھ کر فائر کر دیا اور پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ ان تمام واقعات کی ذمہ دار حمزہ اور رانا ثنااللہ ہیں۔