Saturday, May 21, 2022

پنجاب میں ہمارے رابطے وفاق سے زیادہ مضبوط ہیں، رانا ثنا

پنجاب میں ہمارے رابطے وفاق سے زیادہ مضبوط ہیں، رانا ثنا
March 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے پنجاب میں ہمارے رابطے وفاق سے زیادہ مضبوط ہیں۔

سوموار کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قاف لیگ کے بغیر بھی بندے پورے ہیں، ترین اور علیم گروپ سے بھی رابطے میں ہیں۔

رانا ثنا نے کہا کہ علیم خان نے کہا 100 کے قریب ارکان عثمان بزدار کے خلاف ہیں، پنجاب میں تو تحریک انصاف کا منڈیٹ ہے ہی نہیں۔ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سےعلیم خان گروپ سے رابطے میں ہیں۔

ن لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ  ہم سوچ رہے تھے شاید عمران خان جلسے میں اسمبلی توڑنے کا اعلان کریں گے۔