Friday, April 19, 2024

پنجاب میں ڈائریا اور ہیضہ پھیلنے لگا، ناقص آئس کریم اور مشروبات پر پابندی

پنجاب میں ڈائریا اور ہیضہ پھیلنے لگا، ناقص آئس کریم اور مشروبات پر پابندی
May 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پنجاب میں ڈائریا اور ہیضہ پھیلنےلگا۔ ناقص آئس کریم اور مشروبات پر پابندی لگا دی گئی۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے ہدایات جاری کر دیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ضلعی ڈیزیز سرویلنس و رسپانس یونٹس کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔ تمام اضلاع اس مد میں اپنے فوکل پرسن مقرر کریں۔ ہیلتھ ورکرز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ پانی کی ٹینکیوں اور برف کے کارخانوں سے مسلسل پانی کے سیمپل لیے جائیں۔ کٹے ہوئے پھل، برف کے گولے، غیر معیاری آئس کریم اور مشروبات کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ کی جائے۔ اسپتالوں میں گیسٹرو اور ڈائیریا کے مریضوں کے لیے بستر مختص کیے جائیں۔