Sunday, May 19, 2024

پنجاب میں آٹا سستا روٹی پھر بھی مہنگی

پنجاب میں آٹا سستا روٹی پھر بھی مہنگی
May 28, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب میں آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی پھر بھی مہنگی ہوگئی۔ 

پنجاب میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 380 روپے کی کمی، 2 ہزار420 روپے ہوگئی جبکہ میدے کی بوری کی نئی قیمت 9 ہزار 500 روپے مقرر کردی گئی، تنور مالکان پھر بھی نان اور روٹی کی قیمت کم کرنے سے انکاری ہیں۔ لاہور میں روٹی 25 اور نان 30 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد میں اس وقت نان 30 روپے، روٹی 25 روپے کلچہ 40 روپے جبکہ روغنی نان 60 روپے تک مل رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملنا چاہیے۔۔۔ضلعی انتظامیہ کو بھی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ نان بائی 12300 کی فائن آٹے کی بوری خرید کر 24000 روپے کے نان تیار کرکے فروخت کرتے ہیں۔

ادھر پشاور میں بیس والی روٹی 30 روپے میں ملنے لگی، نان بائی ایسوسی ایشن نے مؤقف اپنایا کہ حکومت سبسڈی دے توقیمتیں کم کریں گے۔