لاہور (92 نیوز) - پنجاب میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ہوگیا، سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مختلف شہروں سے کالعدم تنظیموں کے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیزمواد پھیلانے والے 7 افراد کو بھی دھر لیا گیا۔
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب کے مختلف شہروں میں 132 خفیہ آپریشنز! ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے 10 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
لاہور، ملتان اور ڈی جی خان سے گرفتار دہشت گرد مزاروں، عبادت گاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اٹک سے گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد غیرملکی شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد ،ڈیٹو نیٹر،اسلحہ، گولیاں،اہم عمارتوں کے نقشے اور نقدی برآمد ہوئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سوشل میڈیا پر فرقوں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیر کرنے پر 7 افراد کو گرفتار کیا گیا۔