پنجاب کیخلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے، مریم نواز

لاہور (92 نیوز) - نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔
۲۰۱۸ میں پنجاب کے عوام سے انکا مینڈیٹ چھیننے سے لے کر فرح گوگی، بردار، پیرنی صاحبہ-منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسہ اور وسائل پر ڈاکے ڈالنے اور اب پنجاب کے عوام کا حق انکو نا لینے دینا، صوبے کے عوام کے لئیے مشکلات پیدا کرنا، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 30, 2022
جمعرات کو سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں لکھا کہ عمران خان نے منی گالا گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسے اور وسائل پر ڈاکہ ڈالا، پنجاب کے عوام کو حق سے روک کر پھر مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔
پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ انکے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 30, 2022
پنجاب کے مینڈیٹ کو دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں، پنجاب کو بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو پھر لینے کے دینے پڑ گئے، ان کے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔