Thursday, March 28, 2024

پنجاب کے نو اضلاع میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا تیسرا روز

پنجاب کے نو اضلاع میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا تیسرا روز
January 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک میں انسداد پولیو مہم تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب کے نو اضلاع میں بچوں کو قطرے پلانے کا تیسرا روز ہے۔

مہم کے دوران 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ لاہور میں 15 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ داتا گنج بخش ٹاؤن میں ایک لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلانے چاہئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے کوٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن کا دورہ کیا اور پولیو ویکسینیشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔