Saturday, July 27, 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے بجلی کے بل جلا دیئے

پنجاب کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے بجلی کے بل جلا دیئے
August 27, 2023 ویب ڈیسک

اوکاڑہ (92 نیوز) - بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسز اور آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے بجلی کے بل جلا دیئے، بھاری بھرکم ٹیکسز کی واپسی تک بل ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

بجلی کے بلوں میں اضافے اور اووربلنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں۔ نارووال میں بجلی کی قیمت، مہنگائی، ٹیکسز اور بلوں میں اضافے کے خلاف
شہری پھر سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے بجلی کے بل نذر آتش کر کےحکومت کےخلاف نعرے بازی کی۔

اوکاڑہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز
کے خلاف احتجاج کیا گیا ،مظاہرین نے بل جلادئیے اور فیصل آباد روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

قصور کے علاقہ کوٹ مراد خان میں بجلی کے بلوں پراحتجاج ہوا،شہریوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا اور شدید غم و غصّے کااظہارکیا،شہریوں نے بجلی کےبل نذر آتش کرتے ہوئے ادا ئیگی نہ کرنے کا اعلان کیا۔

پاکپتن میں بھی تاجروں نےبجلی کے بلوں پر احتجاج کیااور نیوریلوے روڈبلاک کر دی،چونیاں ،کوٹ رادھا کشن اور حجرہ شاہ مقیم ،رینالہ خورد میں بھی مظاہرے ہوئے ،پتوکی میں بھی عوام سیخ نظر آئے۔