پنجاب کے کئی شہروں میں تیز آندھی اور بارش، لاہور میں ہوا کے جھکڑ چلنے پر 54 فیڈر ٹرپ
لاہور (92 نیوز) - پنجاب کے کئی شہروں میں تیز آندھی اور بارش ہوئی، لاہور میں ہوا کے جھکڑ چلنے پر 54 فیڈر ٹرپ کر گئے، بڑا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا، سندر میں بجلی کے کھمبے گر گئے۔
لاہور میں دن بھر شدید گرمی اور لو کے بعد آندھی چلنے سے درجہ حرارت میں کمی آئی۔ موسم خوشگوار ہونے سے گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات شہر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان بھی ہے۔
لاہور میں ہوا کے جھکڑ چلنے پر 54 فیڈر ٹرپ کر گئے، سندر میں تیز آندھی کی وجہ سے بجلی کے کھمبے گرگئے۔
قصور، پتوکی، پھول نگر، اوکاڑہ کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، رینالہ خورد میں تیز رفتار آندھی کے باعث درخت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔ چونیاں میں آندھی کے باعث ہوٹلوں اور دکانوں کے شیڈ ہوا میں اڑ گئے۔
شیخوپورہ، شاہ کوٹ میں موسلادھار بارش ہوئی، بارش کے باعث گرمی کازورٹوٹ گیا موسم خوشگوار ہوگیا۔