Saturday, May 4, 2024

پنجاب کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں آ گئے، موٹروے کے مختلف سیکشن بند

پنجاب کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں آ گئے، موٹروے کے مختلف سیکشن بند
January 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے کئی میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آ گئے، موٹروے کے مختلف سیکشن بند کردئیے گئے۔

لاہور میں بابو صابو انٹرچینج سے موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ، ایم تھری لاہور سے جڑانوالہ اور ایم الیون لاہور سے سیالکوٹ تک دھند کے باعث بند ہے۔

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بھی حد نگاہ 200 میٹر سے کم رہ گئی، جس کے باعث 8 پروازیں تاخیر کا شکار اور کراچی جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی۔