Saturday, May 4, 2024

پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں دھند، موٹرویز مختلف مقامات پر بند

پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں دھند، موٹرویز مختلف مقامات پر بند
February 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں دھند چھا گئی، موٹرویز مختلف مقامات پر بند ہے۔

موٹروے ایم الیون محمود بوٹی سے سمبڑیال تک، ایم تھری فیض پور انٹرچینج سے رجانہ انٹرچینج تک شدید دھند کے باعث بند ہے۔ ایم ٹو پر بلکسر اورراوی ٹول پلازہ سے کوٹ مومن تک بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔

دوسری جانب لاہور میں دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر 8 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

کولمبو سے آنے والی پرواز یو ایل 185، لندن سے آنے والی پرواز بی اے 259، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 302، کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402، لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز یو ایل 186، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 401، لاہور سے لندن جانے والی پرواز بی اے 258، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 305، لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 797 اور لاہور سے راس الخمیہ جانے والی پرواز جی نائین ایٹ فائیو تھری تاخیر کا شکار ہیں۔