Sunday, May 12, 2024

پنجاب کے 20 حلقوں میں پُرامن طریقے سے ضمنی انتخابات ہوئے، عطا تارڑ

پنجاب کے 20 حلقوں میں پُرامن طریقے سے ضمنی انتخابات ہوئے، عطا تارڑ
July 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے پنجاب کے 20 حلقوں میں پُرامن طریقے سے ضمنی انتخابات ہوئے۔

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی۔ سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے قوانین پر عملدرآمد کرنا چاہئے، پولنگ کے عمل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ان کا چور اور ڈاکو والا بیانیہ مکمل طور پر پٹ چکا ہے، انہیں نظر آ گیا ہے کہ ن لیگ جیت گئی ہے۔ شہباز گل صاحب ایف سی اہلکاروں کے ساتھ مظفر گڑھ میں موجود ہیں۔لاہور اور شیخوپورہ میں مسلح افراد کو گرفتار کیا ہے۔

عمران خان کا بیانیہ پنجاب کی عوام نے مسترد کردیا۔ مقصود گجر واپس آزاد کشمیر پہنچ چکے ہیں، یہ کے پی کے سے لوگوں کو بھیجتے ہیں کیا پنجاب میں ان کا سیاسی سسٹم موجود نہیں۔