Thursday, March 28, 2024

پنجاب کابینہ کی تشکیل، اتحادیوں نے مشاورت شروع کر دی

پنجاب کابینہ کی تشکیل، اتحادیوں نے مشاورت شروع کر دی
May 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادیوں نے مشاورت شروع کر دی۔

وزرات اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ کس کو کونسی وزرات چاہیے ؟مسلم لیگ ن اتحادیوں کی جانب سے تفصیلی پیکج شیئر کیے جانے کی منتظر ہے۔

ادھر اتحادی جماعتوں نے وزارتوں کے معاملے پر حتمی مشاورت شروع کر دی ہے اور اس ہفتے حکومت کو وزاتوں کے بارے میں آگاہ کر دیگی۔ ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ(ن) ، پیپلزپارٹی ، ترین گروپ اور دیگر اتحادی ارکان اسمبلی کے مابین بہت حد تک معاملات طے پا چکے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے سید حسن مرتضی  اور علی گیلانی وزارت کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ ترین گروپ کی جانب سے اسپیکر کے عہدے کیلئے باضابطہ نام دیا جائیگا۔

پیپلزپارٹی کی طرف سے وزارتوں کا پیکیج اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں تیار کیا جارہا ہے جبکہ جہانگیر خان ترین اپنے گروپ سے نام کو حتمی شکل دینے پر ساتھیوں کو اعتماد میں لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے راجہ پرویز اشرف اور جہانگیر خان ترین کی وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے ساتھ بہت جلد ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں وزارتوں کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب  کو آگاہ کیا جائے گا۔