Friday, April 19, 2024

پنجاب کا تین ہزار دو سو چھبیس ارب روپے حجم کا بجٹ پیش

پنجاب کا تین ہزار دو سو چھبیس ارب روپے حجم کا بجٹ پیش
June 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - بالآخر پنجاب کا تین ہزار دو سو چھبیس ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس مسلسل دو روز ڈیڈلاک کا شکار ہوا تو گورنر پنجاب نے اجلاس ایوان اقبال میں طلب کر لیا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیرصدارت بجٹ اجلاس 2 گھنٹے 12 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اویس لغاری نے آئندہ مالی سال کیلئے پنجاب کا 3226 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کیا۔ غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 1712 ارب، ترقیاتی پروگرام کیلئے685 ارب مختص کیے گئے۔

تنخواہوں میں15 پنشن میں 5 فیصد اضافے کا اعلان، گریڈ ایک سے انیس تک کے ملازموں کیلئے پندرہ فیصد خصوصی الاؤنس بھی تجویز کیا گیا۔ مزدوروں کی کم از کم اجرت بیس ہزار سے بڑھا کر پچیس ہزار ماہانہ مقرر کی گئی۔

بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ صوبائی سیلز ٹیکس آن سروسز میں رعایت کو جاری رکھا گیا۔ 200ارب روپے کے تاریخی امدادی پیکیج کے تحت 10 کلو آٹے کا تھیلا ساڑھے چھ سو کی بجائے490روپے میں ملے گا۔ غریب عوام کی سہولت کیلئے ایک سو چونتیس ارب روپے کا رعایتی پیکیج بھی رکھا گیا ہے۔

بجٹ میں صحت کارڈ کیلئے ایک سو پچیس ارب مختص، وزیر اعلی لیپ ٹاپ اسکیم بھی بحال کر دی گئی۔