Saturday, April 20, 2024

پنجاب کا وزیراعلی وہی ہو گا جسے ہم بنائیں گے، آصف زرداری کا دعوی

پنجاب کا وزیراعلی وہی ہو گا جسے ہم بنائیں گے، آصف زرداری کا دعوی
March 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آصف زرداری نے دعوی کرتے ہوئے کہا پنجاب کا وزیراعلی وہی ہو گا جسے ہم بنائیں گے۔

بلوچستان سے ایم این اے اسلم بھوتانی نے حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ق لیگ والے تنگ نظر ہیں۔ وہ ہمارے ساتھ چلنے کو تیار تھے معلوم نہیں انہیں کیا ہوا کہ وہ کہیں اور چلے گئے۔ انہوں نے کہا پرویزالہیٰ وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے ہیں۔ کراچی کی ترقی کے لیے ہمیں ایم کیو ایم کے ساتھ دیرپا تعلقات قائم کرنے ہیں۔

ایم این اے اسلم بھوتانی نے کہا کہ وہ اپوزیشن نہیں بلکہ آصف زرداری کے ساتھ  ہیں۔ آصف زرداری جہاں ہیں وہ بھی ان کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر اخترمینگل اور ایاز صادق بھی موجود تھے، جن کا کہنا تھا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، جلد پی ٹی آئی حکومت سے چھٹکارا مل جائے گا۔