Friday, April 19, 2024

پنجاب کا 2700 ارب سے زائد حجم کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

پنجاب کا 2700 ارب سے زائد حجم کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
June 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب کا 2700 ارب سے زائد حجم کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔

صوبائی بجٹ وفاقی طرز کا ہو گا۔ مہنگائی پر کنٹرول کے لیے خصوصی امدادی پیکج متعارف کروایا جائے گا۔ عوام کی قوت خرید میں اضافے کے لیے اشیاء خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں گی۔ لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے توانائی کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ آٹا، چینی، گھی پر دو سو ارب کی سبسڈی متوقع ہے۔

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں کرلگایا جارہا۔ آٹے کی کم قیمت پر دستیابی کا وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا سہولت پیکج آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت، مواصلات کے میدان میں کئی اہم اقدامات متعارف کروائے جارہے ہیں۔

آئندہ مالی سال کیلئے سندھ کا بجٹ چودہ جون کو پیش کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کا تیرہ سو ارب حجم کا بجٹ بھی کل پیش ہوگا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ صوبائی بجٹ میں تین سو اسی ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔ بندوبستی اضلاع کیلئے تین سو گیارہ ارب رکھے جائیں گے۔