لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔
لوکل باڈیز الیکشن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا پلان ترتیب دے دیا۔ وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کسی بھی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا۔ ہماری کوشش ہے کہ نئے لوکل گورنمنٹ کو مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام دیں۔ اداروں کے پاس اختیارات نہیں تھے۔ ماضی میں ارکان اسمبلی اور وزراء وہ کام کررہے ہیں جو بلدیاتی اداروں کا کام ہے۔
انہوں نے کہا ارکان اسمبلی کا کام قانون سازی ہوتا ہے۔ کبھی فنڈز کے پیچھے اور کبھی ٹھیکیدار کے پیچھے ہوتے ہیں۔ ہمارا اصل کام عوامی مسائل کا حل اور قانون سازی ہے۔ بلدیات کا سارا کام ارکان اسمبلی اپنے ذمے لیے ہوئے ہیں۔ 15 مئی کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ براہ راست انتخاب میں ہر شہری اپنا نمائندہ خود منتخب کرے گا۔