Thursday, April 25, 2024

پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں بہتری لانےکیلئے سرجیکل آپریشن شروع کردیا

پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں بہتری لانےکیلئے سرجیکل آپریشن شروع کردیا
October 30, 2016
لاہور(92نیوز)پنجاب حکومت نے ہسپتالوں کے نظام میں بہتری لانے کیلئے سرجیکل آپریشن کا آغاز کر دیا گیاوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت ہر سال سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو اربوں روپے کی ادویات مفت فراہم کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے رواں سال بھی چھ ارب روپے کی ادویات خریدی جا رہی ہیں ادویات کی خریداری، سٹوریج اور ترسیل کا نیا فول پروف نظام لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت مریضوں کو ادویات ان کی دہلیز پر ملیں گی ۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ادویات کی سٹوریج اور ترسیل کا نظام جلد مرتب کر کے اس پر عملدرآمد شروع کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں نجی شعبہ سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس لئے جائیں گے، 25 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور 15 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے انفرسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔۔